جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، شاہین آفریدی

Nov 10, 2025 | 18:12:PM
جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، شاہین آفریدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلی ایک روزہ سیریز جیتنے پر خوشی ہوئی، تاریخ بنی، پہلی بار ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم سیریز جیتے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کن غلطیوں پر کام کرنا ہے، غلطیوں پر آپس میں بات کرتے ہیں،ٹیم کپتان نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، یہ عمل کھیل کا حصہ ہوتا ہے، فیلڈنگ گزشتہ کچھ عرصے سے بہتر ہوئی ہے۔

پاکستانی بائولر کے مطابق بیٹنگ ، فیلڈنگ ،باولنگ تینوں ڈیپارٹمنٹس پر فوکس کیاہواہے،ذمہ داری تمام کھلاڑیوں کو لینی پڑےگی،رضوان بابر فخر صائم شاہین کا ہی زمہ داری لینے کا صرف کام نہیں ۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ رضوان 2023 سے اب تک سب سے زیادہ ایک روزہ فارمیٹ میں رنز کررہےہیں،جو کھلاڑی فارم میں نہیں اس کو سپورٹ کرنے کی ترجیح ہے،ساؤتھ افریقہ کے خلاف سکواڈ ہی کھیل رہاہے لیکن سب کو موقع دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بینچ اسٹریتھ کو مضبوط کرناہے،عموماً بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کو انجریز کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے،کپتان کو سیلیکشن میں شامل ہونا چاہیے ،سیلیکشن کمیٹی پندرہ کا اسکواڈ بناتاہےلیکن کپتان کی رائے ضروری ہوتی ہے۔

فاسٹ بائولر نے بتایا کہ حسن نواز کا بیٹاہوا، کافی وقت سے فیملی کے ساتھ ٹائم نہیں گزارا تھا، اس لیے سکواڈ سے ریلیز کیا،حسن نواز کو باہر کرنے کا مطلب پلان سے باہر کردینا نہیں ہے،حسن نواز اپنی بیٹنگ پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے،حسن نواز جس نمبر پر کھیلتے ہیں اس پر فی الحال بیٹرز پرفارمینس دےرہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں جب پہلی بار کپتان بناتھا تو بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا،رضوان اچھے انسان ہیں، رضوان کو سب سے پہلے بتایاکہ میں کہتان بن رہاہوں، آپکی کیا رائے ہے،رضوان نے خودکپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیاتھا،رضوان کےستھ مشورےکےبعد کپتانی قبول کی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم ضرور پرفارمینس اور سنچری کے ساتھ واپسی کریں گے،مجھے جس سے مشورہ لینا ہوتاہے میں لیتاہوں،ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ لیتاہوں۔

مزید پڑھیں :خیبر پختونخوا؛سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں 20خوارج ہلاک