انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.82 روپے سے کم ہوکر 280.81 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.85 روپے پر برقرارہے۔اوپن مارکیٹ میں یورو 17 پیسے سستاہوکر 327.73 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 7 پیسے کم ہوکر 373.01 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 77.42 روپے جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 75.59 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے سینیٹر نے پارٹی کیخلاف بغاوت کردی