جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

Nov 10, 2025 | 14:06:PM
جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )جاپان کے شمال مشرقی علاقے ایواٹے پریفیکچر میں اتوار کی سہ پہر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر ایواٹے کے ساحل سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے فوراً بعد شام 5:12 پر سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی۔

 رپورٹس کے مطابق ایواٹے کے ساحلی شہروں کوجی اور اوفوناٹو میں 20 سینٹی میٹر تک بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے رات 8:15 بجے سونامی ایڈوائزری ختم کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم، خواجہ آصف کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

 زلزلے کی شدت جاپان کے 10 درجے والے زلزلہ پیمانے پر چار (4) ریکارڈ کی گئی، جو درمیانے درجے کے جھٹکوں میں شمار ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ لرزے ایواٹے کے دارالحکومت موری اوکا ، یہابا اور نزدیکی علاقے واکویہ میں محسوس کیے گئے۔

 
 

ریلوے کمپنی جی آر ایسٹ کے مطابق زلزلے کے باعث توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین لائن پر عارضی طور پر بجلی منقطع ہو گئی، جس کے بعد میاگی کے سینڈائی اسٹیشن سے لے کر آؤموری کے شن آؤموری اسٹیشن تک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔