27 ویں ترمیم کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں ، تمام شقوں پر اتفاق نہیں ہو سکا: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہمارے نمبر پورے ہیں، چاہتے ہیں مشاورت کے ساتھ ترمیم آئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی تمام شقوں پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، عرفان صدیقی بیمار ہیں وہ نہیں آ سکتے ، اللہ کرے ترمیم آج ہی سینیٹ سے منظور ہو جائے۔
صحافی کے اس سوال پر کہ کیا ترمیم عوام کے حق میں بھی ہو گی؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی تجویز ہے تو بتائیں منظور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کی ثنا جاوید سے علیحدگی؟ نئی تصاویر نے پول کھول دیا
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ، افغانستان کیساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، دہشتگردوں نے صوبے بانٹے ہوئے ہیں، کابل حکومت کا کنٹرول سارے ملک پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے چاہے وہ بلوجستان میں ہو یا خیبر پختونخوا میں ، طالبان حکومت کیساتھ اعتماد کا کوئی رشتہ بحال نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر افغان سرزمین سے دہشتگردی جاری رہتی ہے تو جواب دینگے، محبت کا جواب محبت سے دیں گے ورنہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھارت کیساتھ تعلقات ویسے ہی ہیں جیسے جنگ کے دوران تھے۔