لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضاآج بھی انتہائی مضرِ صحت قراردیدی گئی ۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق 517 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ گوجرانوالہ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں سموگ کی اوسط شرح 394 تک جا پہنچی ہے۔
لاہور میں ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 759 ریکارڈ کیا گیاجبکہ برکی روڈپر 661 اورایف سی کالج کے اطراف میں اے کیو آئی 611 ریکارڈ کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پیکج؛نیپرا کی جانب سے درخواست پر کل سماعت ہو گی
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی شہریوں کے لئے شدید خطرہ بن چکی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔