وزیراعظم پیکج؛نیپرا کی جانب سے درخواست پر کل سماعت ہو گی

Nov 10, 2025 | 11:12:AM
وزیراعظم پیکج؛نیپرا کی جانب سے درخواست پر کل سماعت ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیےوزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی۔
صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبےکے لیے 38روپےفی یونٹ سےکم کرکےدیاجائےگا۔
پیکیج کےتحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی,کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین اس پیکج سے مستفید ہوسکیں گے۔
پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹ سروس سرچارج کا اطلاق نہیں ہوگا،پیکیج کامقصد صنعتی و زرعی شعبے میں بجلی استعمال میں اضافے کوفروغ دینا ہے،پیکج کی شفافیت کو یقنی بنانے کے لیے اس کاہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نےملکی صنعت وزراعت کی ترقی کے لیےروشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کیا تھا۔