تھر پارکر :3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

Nov 10, 2025 | 09:57:AM
تھر پارکر :3 نوجوانوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے شہر تھرپارکر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں تین نوجوانوں کی ایک ہی درخت سے پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔

تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں تین نوجوانوں کی غیر طبعی موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے جن کی لاشیں ایک ہی درخت سے پھندا لگے ملی ہیں جس پر اِن کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں نوجوان کی ایک ساتھ موت بظاہر خودکشی لگتی ہے تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں سال اب تک پھندا لگی لاشیں ملنے کے 112 واقعات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:سلواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم ، درجنوں افراد زخمی