اسلام آباد: ایم ٹو موٹروے کو چار روزہ احتجاج کے بعد آج کھول دیا گیا 

Nov 10, 2022 | 13:32:PM
اسلام آباد: ایم ٹو موٹروے کو چار روزہ احتجاج کے بعد آج کھول دیا گیا 
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ اور احتجاج کی کال پر اسلام آبد میں ایم ٹو موٹر وے کو احتجاجی دھرنے کی صورت میں بند کردیا گیا تھا جسے اب سے کچھ دیر پہلے کلیئر کر کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مظاہرین دھرنے کے فوری بعد اپنا سامان موٹروے پر چھوڑ کر ہی غائب ہوچکے ہیں۔ موٹر وے پر مظاہرین کے ٹینٹ، لاٹھیاں اور خالی کرسیاں ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں اور چار روزہ دھرنے کے بعد شدید گندی پھیل چکی ہے۔

موٹر وے ایم ٹو کھلنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے مظاہرین نے صبح ایم ٹو موٹروے پر بارات بھی روک لی تھی اور گاڑیوں کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ باراتیوں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ خواتین ہیں جنہوں نے زیورات پہن رکھے ہیں، ایسی صورت میں جی ٹی روڈ پر خطرہ ہو سکتا ہے۔ بہت زیادہ منت منت سماجت کے بعد مظاہرین نے بارات میں سے صرف دولہے کی گاڑی کو گزرنے کو اجازت دی۔