کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

Nov 10, 2022 | 08:49:AM
کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوٹ ادو، زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سبی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے خضدار اور اس کے اطراف میں متعدد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔