محبت میں ناکامی۔۔لڑکا اور لڑکی نے زہر کھا کر زندگی ختم کر لی

Nov 10, 2021 | 09:57:AM
فیصل آباد ، محبت میں ناکامی،زہر کھا لیا،پولیس،لاشیں
کیپشن:  لڑکا اور لڑکی کے گھر والے ان کی شادی پر رضامند نہ تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں لڑکے اور لڑکی نے محبت میں ناکامی پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عدنان اور مقدس دونوں نواحی گاؤں  چک نمبر 21گ ب کے رہائشی تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم دونوں کے گھر والے ان کی شادی پر رضامند نہ تھے اور مقدس کے والدین نے اس کا رشتہ کسی اور جگہ طے کر دیا تھا۔وقوعہ کے اگلے روز مقدس کی بارات آنے والی تھی کہ مقدس اور عدنان دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

لڑکے لڑکی کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں پہنچ گئی اور ان کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ ایک ساتھ دو جنازے اٹھنے پر گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکے لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیںسیر کرتی سہلیوں کو  پھول سونگھنا مہنگا پڑ گیا۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل