سیر کرتی سہلیوں کو  پھول سونگھنا مہنگا پڑ گیا۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل

Nov 09, 2021 | 11:01:AM
 ٹرونٹو،کینیڈا ،آخری اطلاع ،خوبصورت
کیپشن:  دونوں سہلیاں مقامی پارک میں پھول سونگھ رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا کے شہرٹوونٹو  میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا.

تفصیلات کے مطابق ٹوونٹو  کی رہائشی 2 سہلیاں  مقامی پارک میں گھوم رہی تھیں کہ اچانک  ان کی نظر خوبصورت پھول پر پڑی۔ پیلے رنگ کے اس پھول کو دیکھ کر انہوں نے اس پھول کو توڑ لیا اور اسے سونھگتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کر دی،ان دونوں کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ پھول کو سونگھنا ان کو کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ پھول میں دنیا کا سب سے خطرناک ڈرگ تھا،اس کے بعدویڈیو بنا کر دونوں سہلیوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔پھول کو سونگھنے کے فوراً  بعد انہیں کچھ بھی نہیں ہوا، جب دونوں  لڑکیاں اپنی سہیلی کی برتھ ڈے پارٹی میں پہنچیں تو ان کی طبیعت بگڑنے لگی۔

یہ بھی پڑھیںسابق وزیر اعظم نے میرے ساتھ زیادتی کی، ٹینس کھلاڑی نے سنگین الزامات عائد کردئیے
 جواں سالہ  ایلا اور اس کی سہیلی ویمن اس بات سے بالکل انجان تھی کہ اس پھول کو سونگھنا ان کیلئے بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔

ویمن  کا کہنا ہے کہ ہم دونوں اچانک اتنا برا محسوس کرنے لگیں کہ پھر ہمیں سالگرہ  کوچھوڑ کروہاں سے جانا پڑا۔

انسٹاگرام پر ڈالی گئی پوسٹ میں ویمن نے بتایا کہ انہیں بعد میں پتہ چلا کہ اس پھول کو اینجیلس ٹرمپیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں اسکوپولامائن نام کا دنیا کا سب سے بھیانک ڈرگ ہوتا ہے۔ 

آخری اطلاع کے مطابق ویمن اور اس کی  سہیلی نے انجانے میں پھول سونگھ کر خود کو زہر دے دیا تھا۔