کورونا سے مزید 8افراد موت کا شکا ر ۔۔554 نئے کیسز بھی رپورٹ

Nov 10, 2021 | 09:25:AM
کورونا، مریض، اموات
کیپشن: کورونا واءرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا سے مزید 8افرادموت کا شکار بن گئے اور 554 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 8 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28566 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 78 ہزار 114 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22958 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 433 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 590 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں نے اسے اپنی بیوی بنایا۔۔ ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی