ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کو ارسال کر دیا ہے:وزیراعظم شہبا زشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ تجویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں بھارت کے ساتھ جنگ کا ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں ابھی فیلڈ مارشل کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایران کا جواب موصول ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔
اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے امریکی تجویز پر اپنا ردِعمل پاکستانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ جواب امریکہ کی جانب سے جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کے تناظر میں بھیجا گیا۔
تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اب تک اس جواب کی نوعیت یا امریکی تجویز کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ مہینوں کے دوران بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی طاقتیں ممکنہ بڑے علاقائی تصادم کو روکنے کے لیے متحرک ہیں، جبکہ پاکستان سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی نشریاتی ادارے ایل سی آئی کی صحافی مارگوٹ حداد کے مطابق امریکی صدر Donald Trump نے ایک مختصر انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ایران کے جواب کی جلد توقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے چین کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں، جبکہ جاری تنازع کے باعث عالمی توانائی بحران میں شدت اور عالمی معیشت کو لاحق خطرات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ: اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے