بین الاقوامی کیبل سسٹم میں تکنیکی کام،11سے 18مئی تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان

May 10, 2026 | 15:11:PM
بین الاقوامی کیبل سسٹم میں تکنیکی کام،11سے 18مئی تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو آئندہ چند روز تک سست رفتار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی کیبل سسٹم میں تکنیکی کام بتایا جا رہا ہے۔

اگر آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ  کی سروس استعمال کرتے ہیں تو ایک ہفتے تک انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے کا امکان ہے ، کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پیش آئے گا۔ 

جاری بیان کے مطابق 11 مئی سے 18 مئی تک مرمتی کام جاری رہے گا، جس کے دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی محسوس کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد مستقبل میں انٹرنیٹ سروس کے معیار اور استحکام کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا سہیل آفریدی سے رابطہ، دہشتگردی خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ 

صارفین کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے کہ عارضی طور پر سروس متاثر ہو سکتی ہے، تاہم مرمت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔