پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتح خیل چوکی پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےشہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امن کی کوششیں پھر خطرے میں!قطر سے افسوسناک خبر آگئی
اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔
انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔