ڈیری فارمرزکا دودھ کی سرکاری قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ 

May 10, 2026 | 09:37:AM
ڈیری فارمرزکا دودھ کی سرکاری قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کاوش میمن )مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور بم گرنے کا خطرہ پیداہوگیاکیونکہ کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی سرکاری قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کردیا ۔
 ڈی سی ایف اے کے مطابق چارے،بجلی، پیٹرول اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کردودھ کی قیمت میں 100 روپے اضافہ مانگ لیا۔
 شاکر گجرکاکہناہے کہ ڈیری سیکٹر شدید معاشی بحران کا شکار ہے،موجودہ نرخوں پر کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوگیا، چارے اور ونڈے کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ ہوچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی صدر امریکا ایران تنازع جلد ختم ہونے کےلئے پرامید
مبشر قدیر عباسی کاکہناہے کہ جلد مشاورت کے بعد لائحہ عمل دیں گے، ورکنگ کیپیٹل ختم ہونے سے دودھ سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔