"مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو" سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص"( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دےدیا۔
بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے جنہوں نے ٹوئٹ کی کہ’’نصرمن اللہ وفتح قریب‘‘۔
سابق کورکمانڈر کوئٹہ آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو۔

بعدازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ ( نیچے شیئر کی گئی تصویر ) کو چھپا دیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں آصف غفور نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا تھا " یہ تو صرف ایک پوسٹ ہے،بھارت تم پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ کیسے کروگے؟"
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اپنی ٹوئٹ میں آصف غفورنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ نریندر مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا کہ ہمارے عزم کا امتحان نہ لو اور پاکستان کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہ کرو، تم دراصل دہشتگرد ریاست ہو اور تم نے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں کے خلاف اس کا بدترین مظاہرہ بھی کیا۔