پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،3ایئر بیس تباہ کردیں

May 10, 2025 | 05:10:AM
پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،3ایئر بیس تباہ کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے، بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارت کیخلاف آپریشن کو بنیان مرصوص کانام دیا گیا ہے۔بُنیان المرصوص کے معنی ہیں سیسہ پلائی دیوار، اور یہ سورۃ صرف کی آیت نمبر 4 کے الفاظ ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔پاکستان نے  بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے ۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ وہ تمام بیسزجن سے پاکستان پر حملہ کیا انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا،میزائل نشانے پر لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی،اودھم پور ایئر بیس سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے جوابی آپریشن میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ  تباہ  ہو گیا، پاکستان نے حملہ کرکے سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیاگیا۔

آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے  امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان  اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا.

پاکستان کی جوابی کارروائی میں  فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم استعمال کیا گیا۔فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح 1 جدید نیوی گیشن سسٹم، برق رفتار اور موثر نیوی گیشن خصوصیات سے لیس ہے۔فتح 1 انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - اہم خبریں
ٹیگز: