علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردیئے

May 10, 2023 | 18:41:PM
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف  چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کاشدید احتجاج اور توڑ پھوڑ  کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئیے ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 10 اور 13 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق  سمسٹر خزاں 2022ء کے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے، بی کام، بی بی اے، بی ایس اور بی ایڈ پروگراموں کے جاری امتحانات  ملتوی کیے گئے  ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 مئی سے امتحانات معمول کے مطابق ہونگے جبکہ   ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔