ہانیہ عامر نےاداکاراؤں کے اہم مسلے کی جانب توجہ دلا دی

May 10, 2023 | 18:11:PM
ہانیہ عامر نےاداکاراؤں کے اہم مسلے کی جانب توجہ دلا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے کے بعد شادی پر پیش آنے والی مشکلات پر توجہ دلادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نےحال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر اپنا نیا برائیڈل  خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جس پر  اداکارہ  نے ایک اہم مسلے پر سب کی توجہ مرکوز کی۔

ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے بار بار دلہن بن کر فوٹوشوٹ کروانے کے بعد شادی پر تیار ہونے کی مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اس پر بات کیوں نہیں کرتا ۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا  کہ" جب آپ کئی بار دلہن کے طور پر تیار ہو چکی ہوں، اپنی شادی پر اداکاراؤں کو دلہن بنتے وقت کس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟".