ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے:محسن نقوی

May 10, 2023 | 11:02:AM
 ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے قوم سے وعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے واقعات ریاست دشمنی کے مترادف ہیں۔ یہ سیاست نہیں بلکہ ننگی دہشتگردی ہے، شرپسندوں کی شناخت کاعمل شروع کردیاگیا ہے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ساری عمرپچھتائیں گے۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری چیلنج کرنے کا اعلان

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ قوم سےوعدہ ہے کہ ریاست پاکستان پر حملےمیں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے۔