فرح خان کی مشکلات مزید اضافہ 

May 10, 2022 | 21:34:PM
فرح خان ، مشکلات
کیپشن: فرح خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرح خان کی مشکلات کی میں مزید اضافہ ہوگیا۔نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات میں مختلف محکموں سے جائیداد ، بینکوں سے اکاونٹس اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق فرح خان اور اس کے شوہر کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے نیب نے مختلف محکموں کو مراسلے جاری کردئیے۔نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا۔ ایف بی آر، ایس آئی سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کردیئے گئے۔ مراسلے میں مختلف بینکوں سے فرح خان کے اکاونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا