اداکارہ اور پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا کو کرکٹ کا شاہ رخ مل گیا

May 10, 2021 | 22:12:PM
اداکارہ اور پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا کو کرکٹ کا شاہ رخ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پریتی زنٹا سے کون وا قف نہیں،ان کی فلموں کی طویل فہرست ہے جس میں انہوں نے اپنی اداکا ری سے مدا حوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔پریتی نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلموں میں کام کیا۔

دونوں کی آئی پی ایل کی صورت میں کرکٹ میں انٹری کے بعد شائقین انھیں ویرزارا قرار دیتے تھے، پریتی کی اپنی ٹیم میں بھی اب شاہ رخ موجود اور ان کی خدمات حاصل ہونے پر انھوں نے نیلامی کے دوران بھی کافی جوش و خروش کا اظہار کیا تھا۔
اب تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین شاہ رخ نے ٹویٹر پر اپنی ٹیم کی شریک مالک پریتی زنٹا کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے، وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں ہارڈ ہٹر کے طور پر مشہور ہیں، انھوں نے 8 میچز میں 107 رنز 21.4 کی اوسط سے بنائے، جس میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاروی گرل دنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل