شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کیساتھ اسماالحسنی سنتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

May 10, 2021 | 20:48:PM
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کیساتھ اسماالحسنی سنتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد خان آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کیساتھ اسماالحسنی سنتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
شاہد خان آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ والدین اپنے بچوں کیلئے جو بہترین کام کر سکتے ہیں وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا ، ان کی پرورش کرنا اور انہیں بڑھتے ہوئے دیکھنا ہے، زندگی کے سفر کے دوران اپنوں کیساتھ وقت گزارنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوم بوم آفریدی گھر میں اپنے چھوٹی بیٹی کیساتھ بیٹھے ہیں اور ٹی وی پر عاطف اسلم کے اسما الحسنی سن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اماراتی بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلے سے ایک دو روز میں آگاہ کرے گا