اماراتی بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلے سے ایک دو روز میں آگاہ کرے گا

May 10, 2021 | 20:13:PM
 اماراتی بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلے سے ایک دو روز میں آگاہ کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے اماراتی حکومت پی سی بی کو ایک دو روز میں فیصلے سے آگاہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ یو اے ای حکومت نے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگائی ہے کھلاڑیوں پر نہیں،اگر ایمریٹس بورڈ اگر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اجازت دیتا ہے تو پھر یو اے ای حکومت کھلاڑیوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں عائد ہونے پرفرنچائزز پریشان ،پی سی بی نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا اورسفری پابندیوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اماراتی حکومت پی سی بی کو ایک دو روز میں فیصلہ سے آگاہ کرے گی، ایمریٹس بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل کی اجازت کی صورت میں ٹیمیں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات جائیں گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہناہے کہ چارٹرڈ طیارے کو متحدہ عرب امارات میں لینڈ کرنے کی اجازت ہے ،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کےلئے امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ میں ہیں،ایمریٹس کرکٹ بورڈ یو اے ای حکومت کے ساتھ معاملات دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'PSL کے بقیہ میچز نہ کروائے تو یہ آخری لیگ ہو سکتی ہے'راشد لطیف نے خبردار کردیا