افغان کرکٹر راشد خان کا گھر ہے یا  محل۔۔لوگ حیران۔۔ تصویر وائرل 

May 10, 2021 | 09:29:AM
افغان کرکٹر راشد خان کا گھر ہے یا  محل۔۔لوگ حیران۔۔ تصویر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔  اس کی وجہ ان کا خوبصورت اور عالیشان گھر ہے ، جس کو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان سے پوچھا بھی ہے کہ کیا یہ کوئی محل ہے یا ہوٹل ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کھیلے جانیوالے آئی پی ایل 2021 کے ملتوی ہونے کے بعد  افغان کرکٹر  راشد خان اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ راشد خان نے اسی درمیان اپنے گھر کی تصویر بھی پوسٹ کی ، جس کو دیکھ کر کئی لوگ حیران ہیں ۔راشد خان نے تصویر  کے کپشن میں لکھا  ہےکہ’’ جمعہ مبارک ، گھر پر رہئے ، محفوظ رہئے ، ماسک ضرور پہنیں ۔ راشد خان کی اس تصویر  پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن براوؤاور انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیل واٹ نے بھی کمنٹ کیا ہے .

View this post on Instagram

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

ڈینیل نے اپنے کمنٹ میں لکھا  ہے کہ ’’کیا محل ہے‘‘ ۔ انہوں نے ساتھ ہی جلتی آگ کی ایموجی بھی پوسٹ کی ۔

وہیں ڈیرن براوؤبھی ان کے اس گھر کو دیکھ کر حیران ہوگئے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ’’ واہ ، بھائی ، آپ کا گھر ہے یا کوئی ہوٹل ، محفوظ رہئے دوست‘‘ ۔راشد کی اس تصویر پر کئی کرکٹ فینس نے بھی کمنٹ کئے ہیں اور سبھی ان کے خوبصورت کی تعریف کررہے ہیں ۔

خیال رہے  کہ کورونا وائرس کی وجہ سےبھارت میں کھیلا جانیوالا  آئی پی ایل کا چودہواں سیزن 29 میچوں کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ راشد خان نے سات میچ کھیلے اور کل 17 وکٹ لئے ۔ وہ 2017 سے اس لیگ میں کھیل رہے ہیں اور ان کے نام ابھی تک 69 میچوں میں 85 وکٹ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا مزید 78 افراد کی جان لے گیا۔۔3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ