حکومت کاہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا اعلان

Mar 10, 2026 | 23:37:PM
حکومت کاہفتے میں 4 دن ورکنگ ڈے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت نے ہفتے میں چار دن ورکنگ ڈے کا اعلان کر دیا ہے ، ہفتے میں بروز پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے۔

 کابینہ ڈویژن کے مطابق بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر میں چھٹی ہوگی، تمام وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں میں گریڈ 20 یا 3 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والے افسران کو رضاکارانہ طور پر 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی ہدایت کی ہے۔

تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا ، نوٹیفیکیشن وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب گزشتہ روز اعلان کردہ کفایت شعاری پیکج کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا