آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

Mar 10, 2024 | 20:49:PM
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
کیپشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 12مارچ کو دبئی روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کااجلاس 13سے15مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے۔محسن نقوی کیساتھ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر  بھی ہمراہ ہونگے ۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی حکام دیگر بورڈز حکام سے ملاقات کریں گے۔آئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کے اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کس کس ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا؟ تفصیلات جانیے