پشاور زلمی نے 2منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی مشہور فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل تاریخ کے 2منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے پی ایس ایل 8 میں لگاتار 2 میچز میں 240 سے رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ، اس طرح پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی واحد ٹیم ہے جس نے اب تک 240 سے زائد رنز لگاتار 2 میچز میں بنائے ہیں ۔
پشاور زلمی کا دوسرا ریکارڈ اس سے بھی منفرد ہے وہ یہ کہ لگاتار 240 سے زائد رنز بنانے کے باوجود دونوں میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ منفرد اعزاز بھی صرف پشاور زلمی کے ہی پاس ہے ، پہلے میچ میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست دی تھی ، جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور کو شکست سے دوچار کیا ۔