ڈیرہ غازی خان: زائرین کی ٹرالی نہر میں گر گئی، ریسکیو آپریشن جاری

Mar 10, 2023 | 13:19:PM
ڈیرہ غازی خان: زائرین کی ٹرالی نہر میں گر گئی، ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاشر اشفاق) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین حضرت سخی سرور دربار کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کچھ زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشتگرد گرفتار

ٹریکٹر ٹرالی پر 60 سے زائد افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ 8 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ریسکیو اور غوطہ خوروں کی ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 25 ک ے قریب ابھی تک لاپتہ ہیں۔