متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کیلئے اسٹورز پر 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی

Mar 10, 2023 | 12:05:PM
متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کیلئے اسٹورز پر 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے اسٹورز نے رمضان المبارک کیلئے 10 ہزار اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  یو اے ای میں سپر مارکیٹس لوگوں کو  کھانے پینے کی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت پر 75 فیصد رعایت دیں گے۔ بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

خریداری کرنے والے رمضان المبارک کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء  پر 75 فیصد تک کی کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس کے علاوہ ماہ مبارک میں اشیاء کی طلب میں اضافے کو پورا کرنے کیلئے اسٹاک کو بھی 15 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔