ہندوستان کا ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن کیلئے قانون سازی کرائی، خرم دستگیر

Mar 10, 2022 | 17:57:PM
خرم دستگیر، ہندوستان کا ایجنٹ، کلبھوشن، قانون سازی کرائی
کیپشن: خرم دستگیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ ہندوستان کا ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن کیلئے قانون سازی کرائی ،سینیٹ سے منظور نہ ہوا تو دھونس سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کرائی گئی ۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ بھارت سے متعلق کمزور ترین پالیسی عمران خان کی حکومت کی ہے ،حکومت کی بزدلانہ مصالحت مستقل جاری ہے ،بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے والا وزیراعظم عمران خان ہے ،عمران خان امریکا گئے اور واپس آئے تو ایسے جیسے ورلڈکپ جیت کر آئے ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان نے چار سال میں جس طرح بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکے اس کی مثا ل نہیں ،بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا پاکستان کا کوئی جواب نہیں ،بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا پاکستان کا کوئی جواب نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان اداروں پر حملہ آور ہیں ،عمران خان اپنی ذمے داری سے بھاگنے کیلئے اداروں کو الزام دیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات میں ایک اور پیپر شامل کرلیا