عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمینان بنے گی۔شیخ رشید

Mar 10, 2022 | 13:45:PM
 عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمینان بنے گی۔شیخ رشید
کیپشن: شیخ رشید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  شیخ رشید نے کہا کہ عدم اطمینان عمران خان کیلئے تحریک اطمینان بنے گی، سپیکر جب چاہیں اجلاس  بلائیں، عدم اطمینان پر ایم این ایز اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شکر ہے اپوزیشن اب خود کہہ رہی ہے امپائر نیوٹرل ہے، انہوں نے جب ہارنا ہے تو اس پر قائم رہنا ہے کہیں تھرڈ امپائر کا نیا کھاتا نہ کھول دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کاکوئی آدمی ووٹر کی توہین کرے گا تو اسپیکر ایکشن لیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت یا اپوزیشن؟ چھینہ گروپ کس کے ساتھ؟ بڑی خبر آ گئی
وزیراعظم کے یورپی یونین سے متعلق بیان کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو قوم کے سامنے خارجہ پالیسی رکھتے تھے، عمران خان نے اگر قوم کے سامنے رکھی تو کیا ہوا، ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں، ہم  سارے سپر پاور سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے۔انہوں  نے مزید کہا کہ یقین ہے ایم کیو ایم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہوگی اور پیر پگارا  بھی ساتھ ہوں گے،  پنجاب کی سیاست پر کوئی بات نہیں کرسکتا۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت کاعوام کو جھٹکا۔بجلی 10 فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ