عمران خان گھٹیا سیاست کی بجائے سامنے آکرمقابلہ کریں۔ شہبازشریف

Mar 10, 2022 | 12:17:PM
عمران نیازی گھٹیا سیاست کی بجائے مقابلہ کریں شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے، اس لیے وہ دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آیا، عمران خان سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں۔

 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جہاں جا رہے غلاظت کے ڈھیرجمع کر کے جا رہے ہیں، ان کے غلاظت کے ڈھیر کون صاف کرے گا ؟  نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا، نہیں چھوڑوں گا اور چور ڈاکو ایسا شخص کہہ رہا ہے جو خوفزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کاعوام کو جھٹکا۔بجلی 10 فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایک مہذب شخص ایسی گفتگو نہیں کرتا جو عمران خان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ امیر ہ میر کے نئے گانے "عشق بے پناہ" کے چرچے