کنگنا رناوت مشکل  سے دوچار۔ممبئی عدالت نے’’ بڑا جھٹکا ‘‘دیدیا

Mar 10, 2022 | 08:39:AM
 کنگنا رناوت مشکل  سے دوچار۔ممبئی عدالت نے’’ بڑا جھٹکا ‘‘دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ممبئی کی  سیشن کورٹ نے معروف شاعر جاوید اختر کی جانب سے دائر کئے گئے کیس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق بھارت کے  شہر  ممبئی کی سیشن عدالت نے  اداکارہ کنگنا رناوت کی دو درخواستیں مسترد کیں،  ایک درخواست میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ اندھیری کے مجسٹریٹ کی بجائے کسی اور مجسٹریٹ کو دیا جائے۔ دوسری درخواست کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے خلاف دائر کی تھی، ایڈیشنل سیشن جج ایس ایم بھوسلے نے  دونوں درخواستوں پر فیصلہ  سناتے ہوئے  انہیں مسترد کردیا،اداکارہ  کنگنا رناوت  نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ اندھیری کے مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

 

خیال رہے کہ معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر  کر رکھا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیںنئے کپڑوں کی خواہش کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔شوہر نے ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل