لاہور قلندرز کے سی ای او نے پی ایس ایل ملتوی ہونے کو غلطی قرار دےدیا

Mar 10, 2021 | 17:59:PM
لاہور قلندرز کے سی ای او نے پی ایس ایل ملتوی ہونے کو غلطی قرار دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل ملتوی ہونے کو غلطی قرار دے دیا ، عاطف رانا کاکہناہے کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور پی ایس ایل کا ملتوی ہونا بھی ایک غلطی تھی۔ 
سی ای او لاہور قلندرز نے کہاکہ ماضی میں جو ہوچکااسے بھلا کر ہمیں مستقبل کو. بہتر بنانا ہوگا،چیئرمین احسان مانی نے فرنچائزز کو رابطے بہتر کرنے کا یقین دلایا ہے، ہمیں امید ہے کہ بہت جلدمداح پی ایس ایل کے میچز دیکھ سکیں گے۔
 عاطف رانا نے کہاکہ ہم مکمل بائیوسیکور ببل بنا بھی سکتے ہیں اور اس پر عمل بھی کر سکتے ہیں، چیلنجز ضرور ہیں لیکن پی ایس ایل اب پہلے سے بہتر ہو گی، پی ایس ایل سکس کے میچز کے ملتوی ہونے کا افسوس ہے۔
ثمین رانا نے کہاکہ انسانی صحت اور زندگی کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، لیگ ملتوی ہونے سے نقصان اور دکھ اپنی جگہ لیکن یہ بہترین فیصلہ تھا، لیگ کے باقی میچز کا جلد از جلد انعقاد ایک چیلنج ہے،ان کاکہناتھا کہ دو تین ونڈوز زیر غور ہیں کوشش ہے کہ اچھے انداز میں لیگ کے بقیہ میچز ہوں، ثمین رانانے کہاکہ بورڈ کے ساتھ کل دوبارہ میٹنگ ہے۔امید ہے کہ جلد کوئی راستہ نکال لیں گے، پی سی بی کے ساتھ مل کر لیگ کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔