خلیج عمان میں امریکی حملے کا نشانہ بننےوالاکیمیکل ٹینکر بھارتی نکلا

Jun 10, 2026 | 23:53:PM
 خلیج عمان میں امریکی حملے کا نشانہ بننےوالاکیمیکل ٹینکر بھارتی نکلا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ خلیج عمان مین امریکہ کی فوج نے جس بحری جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنے کے سبب حملہ کر کے ناکارہ بنا دیا وہ  انڈیا کی ملکیت ہے۔

امریکی فوج نے خلیج عمان میں  ایرانی کی ایک بندرگاہ کی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش میں ملوث ایک آئل ٹینکر کو جنگی ہوائی جہاز سے حملہ کر کے ناکارہ بنانے کی تصدیق کی تھی، اب پتہ چلا ہے کہ یہ آئل ٹینکر  بھارت کی ملکیت ہے۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق خلیج عمان میں بھارتی ٹینکر کو ناکہ بندی اور احکامات کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا۔

 اب سامنے آ رہا ہے کہ یہ ایک  کیمیکل ٹینکر ہےجسے سینٹ کوم نے کامیابی سے نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا ہے۔ اس جہاز پر  موجود عملے کے 21افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 3لاپتا ہیں۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ٹینکر  ایم ٹی حسنہ نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہ جانے کی کوشش کی تو "ایم ٹی حسنہ"  کو متعدد وارننگز جاری کی گئیں لیکن عملے نے احکامات ماننے سے انکار کیا۔امریکی نیوی کے ایف اے 18سپر ہارنیٹ طیارے کی فائرنگ سے ٹینکر کا رخ موڑ دیا گیا

یو ایس ایس ابراہم لنکن سے طیارہ روانہ کر کے کارروائی انجام دی گئی۔ ٹینکر نے رخ موڑ لیا اور اب ایران کی جانب نہیں جارہا۔

یہ بھی پڑھیئے:  امریکی جنگی جہاز  کا ایرانی بندرگاہ کی ناکہ بندی توڑنےوالےبحری جہاز پر حملہ 

پاکستان کی ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے یہ بھی خبر دی ہے کہ  بھارت نے بحیرۂ عمان میں  ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کر کے اپنا  احتجاج ریکارڈ کرایا۔ خلیج عمان میں  ٹینکر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی لاپتہ ہیں،  اس کیمیکل ٹینکر پر موجود 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے۔

اس سے قبل امریکی افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی افواج نے بحیرۂ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنا دیا۔ امریکی فوج کے مطابق جہاز نے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ روز بھی بحیرہ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔