نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان 

Jun 10, 2026 | 23:49:PM
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہیں جبکہ گس اٹکنسن بھی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں،ای سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جوفرا آرچر اور جورڈن کاکس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کو ٹیم پروٹوکول کی خلاف ورزی والے معاملے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا، دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے شروع ہوگا۔