خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ساجد بلوچ)خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2026 2027 کے لیے بجٹ تیار کر لیا۔
بجٹ تجاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2 ہزار 250 ارب سے زیادہ ہے جس میں وفاق کی جانب سے 1671 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے۔
وفاق سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 159 روپے اوربجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مدمیں100 ارب سے زیادہ ملیں گے۔
صوبائی حکومت کو اپنے وسائل سے 150 ارب روپے سے زیادہ آمدن کی توقع ہے،ضم اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 334 ارب روپے مختص کئے جانے کاامکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ اضافے کے مطابق ہو گا،بجٹ میں غیر ملکی ترقیاتی پروگرام کے تحت امداد کا حجم 150 ارب سے زیادہ ہو گا،بندوبستی علاقوں کے لیے بجٹ کا تخمینہ 1971 روپے لگایا گیا ہے،ہسپتالوں میں ادویات کے لیے 15 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔