بزنس کیلئے کوئی واضح ڈائریکشن نہیں دی گئی، وفاقی بجٹ پرمیاں انجم نثار کی تنقید

Jun 10, 2025 | 21:27:PM
بزنس کیلئے کوئی واضح ڈائریکشن نہیں دی گئی، وفاقی بجٹ پرمیاں انجم نثار کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد ابدالی) سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) میاں انجم نثار نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بجٹ دیا جاتا ہے تو  ڈائریکشن دی جاتی ہے کہ بزنس کس طرف کرنا ہے،لیکن اس بجٹ میں کوئی واضح ڈائریکشن نہیں دی گئی۔

میاں انجم نثار نے  کہا ہے کہ آبی وسائل کیلئے انتہائی کم  بجٹ رکھا گیا ہے،آئی ٹی کا شعبہ تھا جو ترقی کررہا تھا لیکن انٹرنیٹ کی سپیڈ کو کم کردیا گیا،آئی ٹی میں بھارت190 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس کررہا ہے،لیکن ہماری  3.1 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹیکس سے باہر ہیں ان کو ٹیکس میں نہیں لایا جارہا، جو پہلےسے ٹیکس ادا کررہے ہیں انہیں کو مزید نچوڑا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر