عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

Jun 10, 2025 | 17:22:PM
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 339 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ