فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پرسیخ پا ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی لائیو شو کے دوران مداح کے سوال پر برہم ہوگئے۔
فیصل قریشی اپنی عیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی ہارر فلم"دیمک" کی تشہیرکے لیے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں سوال جواب کے سیشن کے دوران شو میں شریک ایک لڑکی نے ان سے پاکستانی ڈراموں کی ایک جیسی ساس بہو والی کہانیوں سے متعلق سوال کیاتو فیصل قریشی نے اس پرسخت ردِعمل دیا۔

لڑکی نے فیصل قریشی سے سوال کیا کہ عام طور پرپاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار اور ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں، تو ان کی فلم "دیمک"ان سے کس طرح مختلف ہے؟اس سوال پر فیصل قریشی نے کہا "کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں؟ آپ نام بتائیں،پچھلے تین سالوں سے ہم مختلف کہانیاں دکھا رہے ہیں،خائی مختلف تھا، عشق مرشد مختلف تھا، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی، یہ سب ساس بہو کی کہانیوں سے مختلف ہیں، ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں؟"
یہ بھی پڑھیں:بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کیخلاف قانونی جنگ میں بڑی کامیابی
فیصل قریشی کے اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیاہے، کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی ہے توکچھ نے ان کے لہجے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس پرتنقیدکی ہے۔