ہونڈا کا "سِوک ٹائپ آر" بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یورپ میں ہونڈا کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ ہائی پرفارمنس ہیچ بیک ”سِوک ٹائپ آر“ کو 2026 تک بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی اس گاڑی کی 28 سالہ شاندار تاریخ بھی اختتام پذیر ہو رہی ہے۔
یہ فیصلہ فورڈ کے ”فوکس ایس ٹی“ کی بندش کے بعد سامنے آیا ہے، جو یورپی کار مارکیٹ میں ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
ہونڈا نے ٹائپ آر ماڈل کا الوداعی ورژن ”الٹی میٹ ایڈیشن“ کے نام سے متعارف کرایا ہے، جو پورے یورپ میں صرف 40 یونٹس تک محدود ہوگا۔
ہر گاڑی ”چیمپئن شپ وائٹ“ رنگ میں ہوگی، جس پر سرخ گرافکس بنے ہوں گے جو معروف ریڈ ہونڈا بیج سے دروازوں تک پھیلے ہوں گے۔
کاربن فائبر کا استعمال گاڑی کے بیرونی اسپائلر، اندرونی ٹرم، حتیٰ کہ کپ ہولڈر اور کی رنگ تک میں نمایاں ہوگا۔
مزید پڑھیں:بجٹ میں پرانی گاڑیاں سستی،حکومت کامختلف تجاویزپرغور
ہر خریدار کو ایک خصوصی گفٹ بکس بھی دیا جائے گا، جس میں 1 سے 40 کے درمیان نمبر والا ”ایمبلم“ شامل ہوگا، تاکہ اس ماڈل کی انفرادیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
سِوک ٹائپ آر کی بندش کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین میں آنے والے ”GSR2 سیفٹی ریگولیشنز“ ہیں، جن کے تحت نئی گاڑیوں میں اضافی ایکٹو سیفٹی فیچرز شامل کرنا لازمی ہوگا۔
موجودہ سِوک ٹائپ آر ان معیارات پر پوری نہیں اترتی اور ہونڈا نے تاحال کوئی جانشین ماڈل یا نئے فیچرز کے ساتھ واپسی کا اعلان نہیں کیا۔