ایئر فرانس کاپاکستانی فضائی حدود کا استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی۔
دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ایئر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کر دیا تھا۔
صورتحال معمول پر انے کے بعد تمام غیرملکی لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کر دیے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا جے-35سٹیلتھ طیارہ خریدنےکا ارادہ، چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ
ایئر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی، اب ایئر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کر دی گئی ہے۔
ایئر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں۔
پاکستانی ایئر اسپیس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ایئر فرانس کو کئی ہفتے تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑ رہا تھا۔