کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار شہید

Jun 10, 2023 | 23:43:PM
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) شہر قائد میں  اندھیر نگری چوپٹ راج کی صورتحال بن چکی ہے ، سہراب گوٹھ انڈس پلازا کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ  سے 2پولیس اہلکار شہید  ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار  معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، شہید اہلکاروں کی شناخت رحمت اور حکیم  کے نام سے ہوئی  ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کو 3جبکہ دوسرے اہلکار کو ایک گولی لگی ، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جاۓ وقوعہ روانہ  پہنچ گئی ، پولیس حکام کا کہنا کہ واقع سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں  بھی پولیس پر فائرنگ  کا واقعہ سامنے آیا ہے ، فائرنگ سے  ایک اہلکار جانبحق  جبکہ ایک زخمی ہو گیا، تربت کے علاقہ کلرک مینو  میں پولیس اہلکار پارک میں بیٹھے تھے کہ اسی اثنا میں موٹر سائیکل سواروں نے  پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:تیز آندھی ، جھکڑ ، طوفان ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی