پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ

Jun 10, 2023 | 17:15:PM
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی انڈونیشین عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط، پاکستان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ پی این ایس ٹیپو سلطان نے بحری مشق کموڈو-23 میں بھی شرکت کی اور دیگر ممالک کے ہمراہ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں حصہ لیا،  پی این ایس ٹیپو سلطان کے دورہ انڈونیشیا سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔