ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا

Jun 10, 2021 | 20:26:PM
 ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)پاکستان سپر لیگ میں آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ایس ایل 6 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خا ن نے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔۔دلچسپ تبصرے