ہائی کورٹ میں املاک کی توڑ پھوڑ کے پانچ سال پرانے مقدمہ کا ملزم وکیل لاپتہ

Jul 10, 2026 | 18:05:PM
ہائی کورٹ میں املاک کی توڑ پھوڑ کے پانچ سال پرانے مقدمہ کا ملزم وکیل لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) لاہور  ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث وکیل غائب ہو گیا، ملزم کے بھائی نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ میرا بھائی لاپتہ ہو گیا ہے۔ تلاش کر کے عدالت مین پیش کر دیں گے۔ 

 انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم ماجد جہانگیر ایڈووکیٹ کےخلاف کیس کی سماعت 2 ستمبر   تک ملتوی کر دی ۔

آج لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ملزم ماجد جہانگیر   عدالت میں پیش نہیں ہوا ۔ عدالت کے طلب کرنے پر ملزم کا ضامن پیش ہوا ۔

ملزم کے بھائی نے عدالت مین دعویٰ کیا کہ میرا بھائی ملزم ماجد جہانگیر  لا پتہ ہو گیا ہے۔ ہم اسے  تلاش کر رہے ہیں ب۔

ملزم کے بھائی نے اس کی ضمانت لی تھی۔ اب اس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو تلاش کرنے کے لئے وقت دیا جائے، اسے تلاش کرکے عدالت کے سامنے  پیش کر دیں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت  کے موقع پر ملزم کو عدالت میں پیش  کرنے کا حکم دے دیا ۔

ملزم ماجد جہانگیر نے مقدمہ سے بریت کی درخواست دایر کر رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  "مرسوں مرسوں، سندھو نہ دےسوں"؛ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاج اتوار کو ہو گا 

عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔

انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی ۔

ملزم کے خلاف اسسٹنٹ رجسٹرار کاپی برانچ شبیر احمد کی مدعیت میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا کہ ماجد جہانگیر ک نے عدالت کی کاپی برانچ مین گھس کر  توڑ پھوڑ کی، سرکاری املاک کو نقصٓن پہنچایا اور دہشت پھیلائی۔ اس کے خلاف دہشت گردی کے انسداد کے قانون کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیا گیا۔

ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے کسی کیس کی دستاویزات کی نقل ملنے میں تاخیر پر  ہائیکورٹ کاپی برانچ میں غنڈہ گردی کرتے ہوئے  توڑ پھوڑ کی تھی ۔ اس کے خلاف درج مقدمہ میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ،  اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،قبضہ کرنے کی کوشش اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:   اداکار منیب بٹ کرپٹو کرنسی لوٹنے کے مقدمے میں بے گناہ قرار