ندا یاسر کی فیشن چوائس پر صارفین ناراض،اولڈ فیشن قرار دے دیا

Jul 10, 2026 | 12:41:PM
ندا یاسر کی فیشن چوائس پر صارفین ناراض،اولڈ فیشن قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کی حالیہ قسط کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا وہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کے لباس کو ’اولڈ فیشن‘ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے سرخ رنگ کی الہٰ دین شلوار کے ساتھ سفید رنگ کا ٹاپ پہننے کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ پوائنٹڈ ٹو کٹن ہیلز پہنیں۔

 ندا یاسر کی اس لباس میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔

 اس سے قبل عید کے موقع پر بھی اداکارہ کا انوکھا اور اولڈ فیشن لباس سوشل میڈیا پر مذاق بنا تھا۔

ندا یاسر لباس کے علاوہ اکثر و بیشتر اپنے بیانات کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں۔