فیفا ورلڈکپ: مراکش کے ایونٹ سے باہر ہونے پر لندن میں شدید ہنگامہ آرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی شکست کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے بعض علاقوں میں کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں رات گئے پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق شمال مغربی لندن کی ایجویئر روڈ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے حفاظتی ساز و سامان کے ساتھ ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی جبکہ بعض افراد نے آتش بازی کی، سڑکوں پر ملبہ پھینکا اور گاڑیوں پر چڑھ گئے۔
❗️VIOLENCE ERUPTS throughout London after Morocco’s World Cup LOSS https://t.co/ZuQGz7TGnK pic.twitter.com/A4yIxWh2mp
— RT (@RT_com) July 10, 2026
ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو سڑک پر گرا ہوا بھی دیکھا گیا تاہم اس کی حالت کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صورتحال نسبتاً پرامن رہی جہاں فرانس اور مراکش دونوں ٹیموں کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کے ساتھ جشن مناتے نظر آئے۔
Police officers got chased by Moroccans fans Morocco after losing to France in round of 8 riot in London Edgware Road one police officer down got rushed to hospital I hope he survived pic.twitter.com/TjlrB1KMHH
— Zonjy (@zonjy_) July 10, 2026
واضح رہے کہ فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔